7 دسمبر، 2015، 2:40 PM

فن لینڈ حکومت کا شہریوں کو ماہانہ 800 یورو دینے پر غور

فن لینڈ حکومت کا شہریوں کو ماہانہ 800  یورو دینے پر غور

فن لینڈ کی حکومت اپنے ہر شہری کو سرکاری سہولیات مثلاً طبی سہولیات، انشورنس وغیرہ کے بجائے ماہانہ 800 یورو ادا کرنے پر غور شروع کر دیاہے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فن لینڈ کی حکومت اپنے ہر شہری کو سرکاری سہولیات مثلاً طبی سہولیات، انشورنس وغیرہ کے بجائے ماہانہ 800 یورو ادا کرنے پر غور شروع کر دیاہے۔ فن لینڈ کے سوشل انشورنس انسٹی ٹیوٹ کے پول میں 69 فیصد لوگوں نے اس منصوبے کی حمایت کی۔ رپورٹ میں وزیراعظم جوہا سپیلا کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ اس منصوبے کی حامی ہیں میرے لیے اس منصوبے کا مطلب چیزوں کو آسان بنانا ہے اگر اس منصوبے پر عمل درآمد کردیا جاتا ہے تو فن لینڈ کے ہر شہری کو ماہانہ 800 یورو دیے جائیں گے اور اس پر کوئی ٹیکس وصول نہیں کیا جائےگا بلومبرگ کے مطابق فن لینڈ کی حکومت کو ہر سال منصوبے کو کامیاب بنانے کےلئے 52.2 ارب یورو کا انتظام کرنا پڑے گااس حوالے سے حتمی فیصلہ نومبر 2016 میں کیا جائےگا۔اس کے علاوہ نیدرلینڈ کی حکومت بھی اس طرح کے منصوبے پر غور کررہی ہے اور اس کی آزمائش آئندہ سال کیا جائے گا۔

News ID 1860120

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha